عابد باکسر کیخلاف درج 10مقدمات میں سے 8کی مثل غائب

عابد باکسر کیخلاف درج 10مقدمات میں سے 8کی مثل غائب

لاہور(کرائم رپورٹر)عابد باکسر کیس کا معاملہ، عابد باکسر کے خلاف درج مقدمات کی مثل غائب۔ عابد باکسر کے خلاف لاہور میں 10 مقدمات درج ہیں، 10 میں سے 8 مقدمات کی تفتیشی مثل نہیں مل رہیں۔ اس بات کا انکشاف تب ہوا جب سابق انسپکٹر عابد باکسر نے تفتیش کی تبدیلی کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو درخواست دی۔ جب عابد باکسر کی مثلوں کے متعلق پوچھا گیا تو تفتیشی افسر نے کہا مثلیں گم ہو چکی ہیں۔ تاہم بورڈ نے آئندہ پیشی پر مثلیں ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی