فرخ آباد، مکان کی چھت گرنے سے خواتین ،بچوں سمیت7 افراد زخمی

فرخ آباد، مکان کی چھت گرنے سے خواتین ،بچوں سمیت7 افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) رات گئے شاہدرہ کے علاقہ فرخ آبادمیں ایک مکان کی چھت گرنے سے سات افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔زخمی ہونیوالوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔امدادی ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ملبے سے نکال کرہسپتال بھجوا دیا ہے ۔زخمیوں کے مطابق وہ گھر کی چھت پر موجود تھے کہ اچانک مکان کا گارڈر ٹوٹ جانے سے وہ نیچے آگئے۔پولیس کے مطابق ماسوائے دو کے تمام زخمی ٹھیک حالت میں ہیں۔

مزید : علاقائی