ڈسکہ ، رکشہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، باپ اور دوست زخمی

ڈسکہ ، رکشہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، باپ اور دوست زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق باپ اور دوست شدید زخمی تفصیلات کے مطابق محمد یونس اپنے بیٹے حسنین کے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ جب وہ پل نہر چیمہ کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والے تیز رفتار رکشہ جسے ڈرائیور ظفر عرف ظفری چلا رہا تھا نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں تینوں شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا حسنین کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا تھانہ سٹی پولیس نے متوفی حسنین کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید :

علاقائی -