سرگودھا،نوکر سے تلخ کلامی کا بدلہ،باپ اور بیٹے کو زخمی کر دیا

سرگودھا،نوکر سے تلخ کلامی کا بدلہ،باپ اور بیٹے کو زخمی کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا(بیورو رپورٹ) سرگودھا کے نواحی گاؤں میں نوکر سے تلخ کلامی کا بدلہ لینے کے لیے کلہاڑیاں اور ڈنڈے مار کر باپ بیٹے کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق 82 شمالی میں ملزم ریاض ‘ قاسم ‘ اسد وغیرہ چھ افراد نے ڈنڈے اور کلہاڑیوں کے وار کرکے ذکاء اللہ اور اِسکے والد محمد خان کو زخمی کر دیا دونوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایک اور واقعہ حسین آباد میں پیش آیا جہاں پر لڑائی جھگڑے کا بدلہ لینے کے لیے 4افراد نے ڈنڈے مار کر باپ بیٹے کو زخمی کر دیا ۔ محمد اسلم اور اِس کے بیٹے محمد عامر کو زخمی کر دینے والے ملزمان ریاض‘ ابرار‘ رستم اور ذوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس نے دونوں واقعات کے ملزمان کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -