گجرات،مچھیانہ میں چھ سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

گجرات،مچھیانہ میں چھ سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

گجرات(بیورورپورٹ)کنجاہ کے گاؤں مچھیانہ میں چھ سالہ معصوم بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیاتفصیلات کے مطابق مچھیانہ گاؤں کے رہائشی اصغر علی کا 6سالہ بیٹا ارحم گھر میں کھیل رہا تھا اچانک اسکا ہاتھ ننگی تار کو چھونے سے جھلس گیاتیسری جماعت کے طالبعلم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ ہوتے دم توڑ گیا متوفی کو سپردخاک کر دیا گیا والدین پر اس موقع پر غشی کے دورے پڑتے رہے جبکہ عزیز و اقار ب دھاڑیں مار کر روتے رہے علاوہ ازیں نواحی گاؤں منگووال میں 20 سالہ حمزہ اچانک بجلی کی تاروں کو چھو جانے سے جھلس کر زخمی ہو گیا سرگودھا روڈ کی رہائشی 40 سالہ نسیم بی بی کا ہاتھ بجلی کی تاروں سے چھو گیا ، جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئی ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی