چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ، شہری مال وزر سے محروم

چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ، شہری مال وزر سے محروم

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وحد ت کالو نی کے علا قہ سے ڈاکوسر فر از کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 2لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ڈیفنس اے کے علاقہ پی بلا ک میں ڈاکوؤں نے اسلم اور اس کی فیملی سے1 لاکھ40ہز ار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات ،مسلم ٹا ؤ ن کے علا قہ سے شہبا زاور اس کی فیملی سے 2 لاکھ40ہز ار کی مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،اقبا ل ٹا ؤ ن کے علا قہ میں جمیل اور اس کی فیملی سے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،لٹن روڈسے ڈاکوبا بر کی فیملی سے1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،گلشن اقبا ل کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے رشیدسے1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔راوی روڈکے علا قہ سے ڈاکوؤں نے شہز اداور اس کی فیملی سے1لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیوارات چھین لئیے گئے۔ڈیفنس بی،گلبرگ،غازی آبادسے کاریں اور نو لکھا،کو ٹ لکھپت اورشا لیما ر سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی