بکنگ کے باوجود واپسی کی ٹکٹ نہ دینے پر نجی ایئرلائن کیخلاف 30کروڑ ہرجانہ کا دعویٰ

بکنگ کے باوجود واپسی کی ٹکٹ نہ دینے پر نجی ایئرلائن کیخلاف 30کروڑ ہرجانہ کا ...

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں لاہور سے کراچی کی ٹکٹ بک کرانے کے باوجود واپسی کی ٹکٹ نہ دینے پر نجی ایئرلائن کے جنرل منیجر چیف اگزیکٹو اور ڈائریکٹر آپریشن کے خلاف 30کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیاہے۔صارف عدالت میں جیل روڈ کے شہری افضل حسین نے نجی ایئر لائن کے چیف اگزیکٹو، جنرل منیجر، ڈائریکٹر اور چیئرمین کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے کراچی جانے کے لئے ایئربلیو سے آنے جانے کی ٹکٹ لی جب واپس آنے لگا اس نے اپنی واپسی کی ٹکٹ دیکھائی تو انہوں نے بورڈنگ کارڈ دینے سے انکار کردیا ٹکٹ دینے سے انکار پر وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو اہے عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ابتدائی بحث کے لئے 12ستمبر کو طلب کرلیاہے۔

مزید : علاقائی