بد اخلاقی اورویڈیو بنانے والے 3ملزموں کی تفتیش کیلئے کمیٹی قائم

بد اخلاقی اورویڈیو بنانے والے 3ملزموں کی تفتیش کیلئے کمیٹی قائم

لاہور(خبرنگار)بچوں سے اجتماعی بداخلاقی اور ان کی وڈیو بنانے والے تینوں ملزمان سے تفتیش کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ہے جس میں حساس ادارے کا افسر بھی شامل ہے۔ جس کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو فراہم کی جائیگی ۔بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت پولیس نے دو روز قبل کامران ، قاسم اور ظہیر کو گرفتار کیا تھا جن پر الزام تھا کہ ملزمان درجنوں بچوں کو اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنا کر ان کی ویڈیو بنا چکے ہیں اس حوالے سے انویسٹی گیشن پولیس کے سینئر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کی جانب سے ان ملزمان سے تفیش کی جا رہی ہے جس کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو دی جائے گی واضع رہے ملزمان کے قبضے سے 3بچوں کی ویڈیوز برآمد کی جا چکی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید : علاقائی