کامونکے،35سالہ مزدور اغواء کے بعد قتل ،پولیس مصروف تفتیش

کامونکے،35سالہ مزدور اغواء کے بعد قتل ،پولیس مصروف تفتیش

کامونکے(نمائندہ خصوصی)پینتیس سالہ مزدور کو اغواء کرکے قبرستان میں لیجاکر قتل کردیا گیا ۔مقتول پر بدترین تشدد بھی کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ محلہ بلال پارک گلی نمبر8کا غلام اللہ عرف ماموں اتوار کے روز گھر سے نکلا اور ساری رات واپس نہ پہنچا جس پر اُسکے لواحقین نے اُسے تلاش کرنا شروع کردیا ۔تاہم گذشتہ روز اُسکی نعش صوفیاں والا قبرستان سے مل گئی جسے زبردست تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دار آلہ سے گلہ کاٹ کے قتل کردیا۔سٹی پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی