اوکاڑہ ، ساتویں جماعت کا طالبعلم اغواء کے بعد قتل

اوکاڑہ ، ساتویں جماعت کا طالبعلم اغواء کے بعد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اوکاڑہ، حجرہ شاہ مقیم(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ساتویں جماعت کے طالبعلم کو اغو اء کر کے قتل کردیا گیا ملزمان نے لاش مکئی کی فصل میں دبا دی مرکزی ملزم گرفتار ۔ لاش برآمد تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے قصبہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ شاہ پور کا رہائشی ساتویں جماعت کا طالب علم ساجد سکول چھٹی کے بعد گھر آرہا تھا کہ اسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا رات کے کسی وقت طالب علم کو قتل کر کے مکئی کی فصل میں دبا دیا طالب علم ساجد جب گھر نہ پہنچ سکا تو اہل خانہ کو تشویش لاحق ہوئی اور اسے گاؤں گاؤں شہر شہر تلاش کیا گیا مگر اس کا کو ئی سراغ نہ مل سکا ۔ پولیس نے شک کی بنا پر طالب علم ساجد کے قریبی رشتہ دار اصغر نامی کو حراست میں لیا گیا دوران تفتیش ملزم نے ساجد کے اغواء کے بعد اسے قتل کر نے کا اعتراف کر لیا ۔ پولیس نے ملزم کی نشان دہی پر طالب علم ساجد کی لاش مکئی کی فصل سے برآمد کر لی اور پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے دو مزید ساتھیوں کا انکشاف کیا ہے ۔ پولیس ان کی گرفتاری کے لیے چھا پے ماررہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -