افسران کے تبادلوں کے متعلق خبر بے بنیاد ہے،ترجمان پنجاب پولیس

افسران کے تبادلوں کے متعلق خبر بے بنیاد ہے،ترجمان پنجاب پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ترجمان پنجاب پولیس نے مختلف اخبارات میں 90 پولیس افسران کی صوبہ بدری کے حوالے سے لسٹیں تیار ہونے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فہرستوں کا مقصد افسران کی مختلف عہدوں پر پوسٹنگ کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنا ہے اور ان فہرستوں کا افسران کو وفاقی حکومت کو سرنڈر کرنے یا صوبے سے باہر بھیجنے کے حوالے سے کوئی تعلق نہیں ۔مذکورہ خبر میں سینئر پولیس افسران کے تبادلوں کے متعلق جو تاثر دیا گیا ہے وہ قطعی بے بنیاد اور خلاف حقیقت ہے ۔

مزید :

علاقائی -