بوریوالہ، اوباش کی 14سالہ ذہنی معذور یتیم بچی سے بداخلاقی

بوریوالہ، اوباش کی 14سالہ ذہنی معذور یتیم بچی سے بداخلاقی

بورے والا(نمائندہ خصوصی) نواحی آبادی مدینہ کالونی(مرضی پورہ)گلی نمبر4کے رہائشی محمد اعظم نے تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں انکشاف کیا کہ اُسکا بہنوئی فوت ہو چکا ہے اور اْسکی بہن گھروں میں کام کاج کر کے محنت مزدوری کے ذریعہ اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہے گذشتہ روز اْسکی بھانجی 14سالہ (الف)جو کہ ذہنی معذور ہے وہ اپنے ہمسایہ کے گھر گئی ہمسایہ کی بیوی نے الیکٹرک تار کی ایکشئین لینے کیلئے سامنے اکمل وڑائچ نامی شخص کے گھر بھیج دیا کافی دیر تک جب وہ واپس نہ آئی تو ہمسایہ شاہد کی بیوی سے پوچھا تو اْس نے بتایا کہ وہ سامنے والے گھر گئی ہے جب وہ اْس گھر کے قریب پہنچے تو اندر سے اْسکی بھانجی کے رونے اور چیخنے کی آواز سنائی دی جس پر وہ اندر داخل ہوا تو اْس گھر کا مالک محمد اکمل وڑائچ بچی کے ساتھ بداخلاقی میں مصروف تھا فرار ہو گیا اسی اثناء میں اہل محلہ غلام مصطفےٰ اور محمد سلیم وغیرہ بھی موجود پر پہنچ گئے جنہوں نے فوری طور پر ایمان فاطمہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا پہنچایا جسے ہسپتال میں طبی امداد فراہم کر کے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے بچی کا میڈیکل کروا کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا بعدازاں پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم اکمل وڑائچ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دی ۔

مزید : علاقائی