سوہدرہ،گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سوہدرہ،گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سوہدرہ(نامہ نگار)تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو پیچھے سے ٹکر ما دی جس کے نتیجہ مین عمر رسیدہ شخص شدید زخمی ہو گیا ۔زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا ۔ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق کرم آباد کا رہائشی55سالہ امجد علی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر سے نکال تو جب مریم میرج ہال کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ۔فوری طور پر اسکو زخمی حالت میں سول ہسپتال وزیر آباد منتقل کر دیا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد اسکو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ ریفر کر دیا۔راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

تھانہ سوہدرہ نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف جرم322/279ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : علاقائی