رقم خورد برد کیس ،سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی،آئندہ سماعت پر تمام گواہ طلب

رقم خورد برد کیس ،سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی،آئندہ سماعت پر تمام گواہ طلب

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن پرویز اختر نے دریاؤں کے کنارے پتھر ڈالنے اور پلوں کے نیچے گیٹ بنانے کی آڑ میں محکمہ اری گیشن کی کروڑوں روپے خورد برد کے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے تمام گواہوں کوطلب کرلیاہے۔ ۔ عدالت میں استغاثے کے گواہوں کو عدالت نے طلب کیا تھا،دوران سماعت دو گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے جس کے بعد مزید گواہوں کو آئندہ کے لیے پابند کردیاگیا ہے۔یادرہے کہ اس کیس میں ایک درجن سے زاہد ملزمان مفرور ہیں ۔

جن کو عدالت نے اشتہاری قرار دے کر ان کی جائیداد وں کی تفصیلات طلب کررکھی ہیں۔

مزید : علاقائی