شاہ کوٹ : مطلقہ بیوی سے ناجائز تعلقات ، سابق شوہر کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

شاہ کوٹ : مطلقہ بیوی سے ناجائز تعلقات ، سابق شوہر کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

 شاہ کوٹ(نمائندہ خصوصی )نواحی گاؤں کڑکن میں مطلقہ بیوی سے ناجائز تعلقات استوار کرنے کی رنجش پر ملزم مدثر نے اندھادھند فائرنگ کرکے سوئے ہوئے شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا بتایا گیا ہے کہ ملزم مدثر کی بیوی نبیلہ جو کہ اسکے چار بچوں کی ماں ہے طلاق لے کر مبینہ طور پر مقتول محمد عطا سے ناجائز مراسم قائم کر رکھے تھے جس کا ملزم کو شدیدرنج تھا گزشتہ شب2بجے کے قریب مقتول عطا اپنے ڈیرہ پر سویا ہوا تھا کہ ملزم نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا پولیس تھانہ صدر شاہ کوٹ نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی