سموگ سے بچنے کیلئے تمام صنعتی یونٹس میں سکریبر لگائے جائیں،انوار الحق

سموگ سے بچنے کیلئے تمام صنعتی یونٹس میں سکریبر لگائے جائیں،انوار الحق

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی زیر صدارت سموگ کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ماحولیات، پولیس، پی ایچ اے، ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران، فیکٹری ایسو سی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں آنے والے دنوں میں سموگ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو زیر غور لا یا گیا۔اس موقع پر ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ لاہور شہر کے انڈسٹریل یونٹس میں ایک ہفتہ تک سکریبر لگا ئے جائیں اور اینٹوں کے بھٹوں پر زگ زیگ ٹیکنالوجی لگانے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی فصل کے کاٹنے کے بعد کی باقیات کو آگ لگانے پر دفعہ 144لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

۔ ڈی سی لاہور نے آگ لگانے پر کاروائی کے لئے تحصیل سطح پر کمیٹی بنا دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیوایم سی اور محکمہ ماحولیات کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائیاں کریں اور کوئی بھی پارکنگ سوسائٹی کو ڑا کرکٹ کو آگ نہ لگائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور محکمہ ماحولیات ملکر پمفلٹس تیار کریں اورمحکمہ پولیس اور ٹرانسپورٹ ٹو سٹوک والے رکشوں کے خلاف کاروائیاں کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1