لاہور سے مارگلہ اور کندیاں تا راولپنڈی نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی

لاہور سے مارگلہ اور کندیاں تا راولپنڈی نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی

لاہور( لیڈی رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے کندیاں۔ راولپنڈی اورلاہور ۔مارگلہ کے درمیان چلنے والی دو نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی ریل کار (175UP) 14 ستمبر سے کندیاں سے صبح7 بجے روانہ ہوکر 7 بجکر 18 منٹ پر میانوالی 9 بجکر 30منٹ پر جنڈ ، 10 بجکر 10 منٹ پر بوسال ، 10بجکر 56 منٹ پر فتح جنگ اور 11 بجکر 25 منٹ پر ترنول رُکتی ہوئی دن 12 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔ جبکہ واپسی کے لیے میانوالی ریل کار (176DN) کے اوقاتِ کار میں معمولی تبدیلی کرکے نئے شیڈول کے مطابق راولپنڈی سیشام 6 بجے روانہ ہوکر 6 بجکر 30منٹ پر ترنول ، 7 بجے فتح جنگ ، 7 بجکر 45 منٹ پر بسال 8 بجکر 20 منٹ پر جنڈ اور 10 بجکر 30 منٹ پر میانوالی ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی رات 11 بجے کندیاں ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی۔15 ستمبرسے مارگلہ ایکسپریس (109UP) اب لاہور سے رات 8بجے روانہ ہوکر رات12 بجکر4 منٹ پر چکلالہ، 12 بجکر 20منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔

اور رات 1 بجے مارگلہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ اسی طرح واپسی کے لیے مارگلہ ایکسپریس (110DN) مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے شام 7 بجکر 20 منٹ پر روانہ ہوکر 7 بجکر 45 منٹ پر راولپنڈی ، 8 بجکر 8 منٹ پر چکلالہ اور رات 12 بجکر 20 منٹ پر لاہور پہنچے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1