داتاگنج بخش ٹاؤن رجسٹریشن برانچ میں مصدقہ نقول جلد تیار نہ کی جا سکی

داتاگنج بخش ٹاؤن رجسٹریشن برانچ میں مصدقہ نقول جلد تیار نہ کی جا سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے) محکمہ مال کی رجسٹریشن برانچ داتا گنج بخش ٹاؤن چار ماہ سے پاس کی جانے والی رجسٹریوں کی مصدقہ نقول جلد ہی تیار نہ کرسکی، سائلوں کی کثیر تعداد مصدقہ نقول برانچ اور رجسٹری برانچ کے چکر کاٹ کاٹ کر خوار ہونے پر مجبور، سب رجسٹرار سمیت ڈسٹرکٹ کلکٹر جنرل بھی اس سنگین مسئلے کو حل نہ کروا سکے شہریوں کی کثیر تعداد سراپا احتجاج بن گئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی۔