احتساب کی مخالفت وہی کرتے ہیں جوقابل احتساب ہیں،عبدالرشید قریشی

احتساب کی مخالفت وہی کرتے ہیں جوقابل احتساب ہیں،عبدالرشید قریشی

لاہور( پ ر) عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاو کمیٹی و سابق ممبر پنجاب بارکونسل ۔ محمد قبال مغل ۔پیراشرف علی قریشی سابق صدر پاکپتن بارایسوسی ایشن امتیاز رشید قریشی ،محمد صدیق چوہان ،مجیب احمد جان،سرفراز لطیف ،وقار احمد مغل ،خواجہ اظہارالحق طور ایڈووکیٹ ،جمشید ملک،شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ اور غلام فرید کھوکھرنے بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ احتساب قوم کی ضرورت ہے ۔احتساب کے بغیرانتخابات کا انعقاد بے معنی ہے ،بغیراحتساب کے نہ پاکستان ترقی کرسکتاہے اور نہ وطن عزیز میں نیک افراد پر مشتمل حکومت قائم ہوسکتی ہے، ۔آج وقت کی ضرورت ہے ۔آج احتساب کی مخالفت صرف وہی افراد کرتے ہیں جوقابل احتساب ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1