عوام کو نئے پاکستان میں بھی بحرانوں کا سامنا ہے،میاں ایوب

عوام کو نئے پاکستان میں بھی بحرانوں کا سامنا ہے،میاں ایوب

لاہور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے دعوے داروں نے عوام کو سہولیات دینے اور ان کو ڈلیور کرنے کی بجاے الٹا ان سے ہی بھیک مانگنا شروع کردی ہے ۔

جو قوم پہلے ہی بجلی ‘پانی اور گیس کے بلوں میں کئی طرح کے ٹیکسز دے رہی ہے ان کے نئے پاکستان میں بھی عوام کو بدترین لوڈ شیڈنگ‘ مہنگائی بے روز گاری ‘ لاقانونیت اور پینے کے صاف پانی کی کمیوں کا سامنا ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنے دعوے اور اعلان کے مطابق اب تک عوام کے لئے دودھ اور شہد کی نہریں بہا دیتے لیکن الٹا انہوں نے عوام کو جو تھوڑی بہت سہولیات میسر تھیں وہ بھی چھین لی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ڈھونگ اور فریب سے عوام کو الجھانے کی کوشش کررہے ہیں کفائت شعاری کا نعرہ لگا کر اور پروٹوکول نہ لینے کے دعوے کرکے سب کچھ عملی طور پر کیا جارہا ہے ۔

میاں ایوب

مزید : میٹروپولیٹن 1