ایشین گیمز میں مایوس کن کارکردگی ،پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا ء جمع

ایشین گیمز میں مایوس کن کارکردگی ،پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا ء جمع

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ایشین گیمز میں مایوس کن کارکردگی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کر ادی ۔اور کہا ہے کہ کارروائی کی جائے۔

ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی رہی ہے ۔358کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ ایک بھی گولڈ میڈل نہیں جیت سکا۔جبکہ اس پر پاکستان سپورٹس بورڈ کا کروڑوں روپے خرچہ کیا لیکن اس کے مقابلے میں کھلاڑیوں کی کارکردگی صفر رہی ہے ۔ 358دستے نے صرف تین کانسی کے میڈل حاصل کیے ہیں۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا تجویز کردہ 358 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل دستے نے انڈونیشیا ء میں 18 ویں ایشین گیمز میں شرکت کی ۔کھیلوں کے اختتام پر میڈل ٹیبل پر پاکستان کانسی کے تین میڈلز کے ساتھ 34 ویں پوزیشن پرآیا ۔یوں ایشین گیمز میں ملکی تاریخ کی سب سے شرمناک پرفارمنس دی ۔لہٰذا حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایشین گیمز میں مایوس کارکردگی کا نوٹس لیا جائے۔

حنا پرویز

مزید : میٹروپولیٹن 1