وزیر اعظم کی ڈیم کی تعمیر کیلئے سنجیدگی نہایت خوش آئند ہے

وزیر اعظم کی ڈیم کی تعمیر کیلئے سنجیدگی نہایت خوش آئند ہے

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعظم کا ڈیم کی تعمیر کیلئے سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھنا ملک وقوم کیلئے خوش آئند امرثابت ہوگا ۔ان خیالا ت کا اظہار انجمن تاجران ہال روڈ کے سینئر نائب صدر عادل حفیظ نے اپنے ایک بیان کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آ نے والی نسلوں کو آبی بحران سے بچانے اور لہلہاتا ،سرسبز پاکستان دینے کیلئے پوری قوم کو یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوکر اپنی استطاعت سے بڑھ کر حکومت کی مدد کرنا ہوگی تاکہ ڈیم کی تعمیر ممکن ہوسکے اور پاکستان پر منڈلاتے آبی قلت کے اثرات کا خاتمہ ہوسکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1