چودھری ظہیر الدین کا پانچ سال تک آدھی تنخواہ ڈیم اور آدھی مریضوں کو دینے کا اعلان

چودھری ظہیر الدین کا پانچ سال تک آدھی تنخواہ ڈیم اور آدھی مریضوں کو دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین نے 5سال تک بطور صوبائی وزیر اپنی آدھی تنخواہ ڈیمز فنڈز اور آدھی تنخواہ ہر ماہ کینسر کے غریب مریضوں کے علاج کیلئے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ لاہور کی چند سڑکوں پر رنگ بر نگی بتیاں لگانے کو ترقی کہتی ہے ‘ ان شااللہ عمران خان کی کرپشن سے پاک اور ایماندار قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے اور قوم مسترد اور ناکام عناصر کے پراپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دے گی‘ عمران خان نے صوبہ میں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ایک بہترین ٹیم میدان میں اتاری ہے ۔


سوموار کے روز اپنے دفتر میں وفود اور میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ پاکستان کو ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ قرضوں اور بھاری سود کی ادائیگی کے بوجھ تلے دبا کر اقتدار سے جانے والوں کو حکومت پر تنقید زیب نہیں دیتی. دس سال تک سیاہ و سفید کے مالک بنے رہنے والے بتائیں وہ چند ناکام اور سفید ہاتھی منصوبوں کے سوا کیا چھوڑ کر گیے؟ اس وقت پاکستان دفاعی بجٹ سے زیادہ سود کی رقم ادا کر رہا ہے سود کی ادائیگی کے بجٹ کا حجم چاروں صوبوں کے تعلیم کے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے، پاکستان اس وقت بد ترین معاشی بحران کا شکار ہے، لوڈشیڈنگ اور پانی کا بحران ہے، ان شااللہ عمران خان کی کرپشن سے پاک اور ایماندار قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے اور قوم مسترد اور ناکام عناصر کے پراپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دے گی، تحریک انصاف باشعور اور اعلی تعلیم یافتہ کارکنوں کی جماعت ہے یہ کارکن تبدیلی کے ایجنڈے کے محافظ ہیں ان کارکنوں کے ہوتے ہوئے کوئی منفی پراپیگنڈا کامیاب نہیں ہو سکے گا۔