دنیاکی کوئی طاقت مسلمانوں کے دلوں سے نبی کریم ؐکی محبت نہیں نکال سکتی:علماء کرام

دنیاکی کوئی طاقت مسلمانوں کے دلوں سے نبی کریم ؐکی محبت نہیں نکال سکتی:علماء ...

لاہور( پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ حجتہ الاسلام پیرسید عرفان مشہدی کی قیادت میں 13 اکتوبرمینارپاکستان پرہونے والی انٹرنیشنل عزت رسول ؐکانفرس کی تیاریوں کے سلسلہ میں مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان لاہورڈویژن کے زیراہتمام تحفظ نبوت ودفاع پاکستان سیمینار مولانا پیر عمران بریلوی کی صدارت میں مرکزی اہلسنت جامع مسجدغوثیہ فاروقیہ نیواں محلہ چا ہ میراں لاہورمیں منعقد ہوئے جس سے مبلغ اہلسنت محمد شان محمد علی قادری ، مولاناسردار رضافاروقی ، محمد حار ث عطاری،محمدفیصل سیفی،علامہ فیاض الحسن چشتی ،محمدصدام حسین نصروی ،حافظ عبدالرافع احمدقادری اور قاری اعجاز عرفانی ودیگر نے اپنے خطابات میں کہاکہ مولاناشاہ احمد نورانی صدیقی کے ہمراہ دیگرعلماکرام ،مشائخ اہلسنت نے پارلیمنٹ سے منکرین ختم نبوت فتنے قادیانیت کوغیرمسلم اقلیت قراردلواکرتاریخ میں ہمیشہ کیلئے امرہونگے ۔

دنیاکی کوئی طاقت مسلمانوں کے دل سے نبی کریم ؐکی محبت نہیں نکال سکتی اور نہ ہی اسلامیان پاکستان ختم نبوت وناموس رسالت ایکٹ میں کوئی تبدیلی برداشت نہیں کرینگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1