پیپلز پارٹی شوخیاں مارنے کے بجائے عوام کو ریلیف دے،اشرف بھٹی

پیپلز پارٹی شوخیاں مارنے کے بجائے عوام کو ریلیف دے،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے اصل مسائل کو حل کرنے کی بجائے عوام کو ایسے کاموں میں الجھا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے جن کا عوام سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے عوام کو اصل ضرورت ہے کہ انہیں پینے کا صاف پانی مپہیا کیا جائے ‘ انہیں بہترین نکاسی آب کا سسٹم فراہم کیا جائے ‘ انہیں صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں لیکن پی ٹی آئی کی حکومت یہ کام کرنے کی بجائے کیا کررہی ہے’’ کہ ہم نے گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھول دیا ہے ۔

گورنر ہاؤس بندر ہے یا پھر عوام کے لئے کھلا رہے‘‘ اس سے ان بے چاروں کو کوئی غرض ہی نہیں ہے کیونکہ جو لوگ روز گاری کے چکروں میں پڑے ہوئے ہیں وہ کہاں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر گورنر ہاؤس آتے پھریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت شوخیاں مارنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کے لئے عملی کاموں کی طرف توجہ دے اس طرح کے بیانات سے وقتی طور پر وہ سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ تو کرواسکتے ہیں لیکن عوام کے دلوں میں جگہ نہیں بنا سکتے اس لئے اگر انہوں نے واقعی عوام کے دل جیتنے ہیں تو پھر عوامی مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے وگرنہ ان کا انجام بھی (ن) لیگ جیسا ہی ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1