قائداعظم نے قوم کا معیار زندگی بلند کرنے کا درس دیا،سعدیہ سہیل

قائداعظم نے قوم کا معیار زندگی بلند کرنے کا درس دیا،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات کی روشنی میں پاکستان کو دنیا کی مثالی اور فلاحی مملکت بنانے کیلئے مثالی کردار ادا کررہے ہیں۔

خواتین کارکنان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی قوم کا معیار زندگی اور وقار زندگی بلند کرنے کی خاطر ہمیشہ خودداری کا درس دیا، انہوں نے نے مزید کہا کہ ملک کو اس وقت بحرانوں کا سامنا ہے‘ تحریک انصاف کی حکومت ان چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور ملک کو ترقی یافتہ بنا کر خوشحال ریاست بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں بہت جلد ہی بحرانوں پر کنٹرول کر لیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1