ملک وقوم کی بقاء کے لیے نئے ڈیموں کی تعمیراشد ضروری ہے،اعجاز چودھری

ملک وقوم کی بقاء کے لیے نئے ڈیموں کی تعمیراشد ضروری ہے،اعجاز چودھری

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ ملک وقوم کی بقاء کے لیے نئے ڈیموں کی تعمیراشد ضروری ہے ، وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس کی جانب سے نئے ڈیموں کی تعمیر کی مہم کو پوری قوم سراہا رہی ہے ، انشاء اللہ پوری قوم پانی کے بحران کے حل کے لئے حکومت کا ساتھ دے گی۔انہوں نے کہاکہ نئے آبی ذخائر کی تعمیر ناگزیر قومی ضرورت ہے ، پی ٹی آئی حکومت بھارت کی آبی دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر آواز بھر پور انداز میں اٹھائے گی،بھارت پانی پر قبضہ کر کے پاکستان کو ریگستان بنانے کی سازش پر عمل پیرا ہے۔

، اوورسیز پاکستانی ڈیم بنا ؤ مہم میں جوش و جذبے کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ڈیموں کی تعمیر کے لئے چندہ مہم پر تنقید کرنے والے ملک دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی کوششوں سے ہی پانی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنے پیسے سے ڈیم بنا کر نئی مثال قائم کرے گی۔ کشکول توڑنے کے لئے قوم حکومت کا ساتھ دے گی ۔ سیاست بازی چھوڑ کر ملک کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ اپوزیشن ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر ڈیم بناؤمہم کی حمایت کا اعلان کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1