قائداعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کے اصولوں پر عمل کرنا ہو گا،جواد احمد

قائداعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کے اصولوں پر عمل کرنا ہو گا،جواد ...

لاہور (نمائندہ خصوصی )بانی پاکستان حضرت قائداعظم کے 70ویں یوم وفات کے موقع پر برابری پارٹی کے مرکزی دفتر میں قائد اور آج کا پاکستان کے موضوع پر خصوصی فکری نشست کا اہتمام کیا گیا ، مہمان خصوصی چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد تھے مہمان خصوصی چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم ان کے افکا پر عمل کریں۔

اتحاد، یقین محکم اور نظم و ضبط کے اصولوں پر کاربند رہنے کا عزم کریں اور اس بات کا عہد کریں کہ ہم پاکستان کو برابری کی بنیاد پرترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کیلئے عمل پیرا رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1