ادارہ الحرمین کے زیر اہتمام حجاج کرام کے اعزاز میں میٹنگ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ادارہ الحرمین کے زیر اہتمام حج2018ء میں حج سے واپس آنے والے حجاج کرام کے اعزاز میں پوسٹ حج میٹنگ لاہور میں منعقد ہوئی ،اس سال بیت اللہ سے واپس آنے والے حجاج کرام کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا ،مہمان خصوصی چیف پیٹرن اقرا تعلیم الاطفال فاؤنڈیشن تھے،مقررین میں مولانا محمد اشرف خطیب جامع مسجدڈیفنس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج کے بعد ہمیں اپنی زندگی کو تبدیل کرنا چاہیے۔اپنی زندگی اللہ کے حکموں اور نبی کریم ﷺ کے طریقوں کے مطابق گزارنی چاہیے،دیگر مہمانوں اور حجاج کرام نے چیف ایگزیکٹو شاہد منظور کا شکریہ ادا کیا ،انہون نے کہا کہ حج کی ادائیگی میں ہر موقع پر حجاج کرام کی بہت خدمت کی ہے وعدے کے مطابق تمام سہولیات فراہم کیں ،آخر میں حجاج کرام کو تحائف پیش کیے گئے۔