پاکستان کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ڈاکٹراکمل

پاکستان کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ڈاکٹراکمل

لاہور (پ ر) لاہور لیڈز یونیورسٹی میں شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کیمپس کو سبز ہلالی پرچم اور ملک کے دفاع پر جان قربان کرنے والے شہداء کے پورٹریٹ سے سجایا گیا۔صدر شعبہ ڈاکٹر اکمل بشارت نے اپنے خطاب میں ارض پاکستان کی حفاظت کی خاطر جرات وشجاعت کی داستانیں پیش کرنے والے قومی ہیروز کی خدمات کو سراہا اور عہد کیا کہ خطہ پاکستان کی حفاظت کیلئے کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیرز سید تنویر عباس تابش نے کہا کہ نئی نسل کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کتنی قربانیوں سے حاصل کیا گیا اور اسکی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہماری فوج نے ہمت اور کامیابیوں کی جو لازوال داستانیں رقم کیں۔

،ان کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ سرحدوں کے اندر اور باہر دشمن کی ہر چال کو ناکام بنانا ہے۔ اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بھی بنانا ہے۔ تقریب میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد کے علاوہ فیکلٹی ممبران عثمان ڈار، مس سعدیہ، مس نتاشہ، مس رابعہ رحمان اور سٹاف ممبر انضمام الحق نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں پاکستان کے دفاع پر جان قربان کرنے والے شہداء کیلئے دعا بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1