چیف سیکرٹری سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات،باہمی تعلقات میں تعاون کی یقین دہانی

چیف سیکرٹری سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات،باہمی تعلقات میں تعاون کی یقین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب اکبرحسین درانی سے امریکی قونصل جنرل کولین کرینویلج کی سول سیکرٹریٹ میں ملاقاتکی جس میں , باہمی تعلقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کیاموراوردو طرفہ تعا ون پربات چیت کی گئی، چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، تجارتی اورثقافتی وفودکے تبادلوں سے باہمی تعلقات کوفروغ ملے گا۔ ملاقات میں حکومت کے100روزہ پلان، امن وامان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر، صوبہ بھر کے ترقیاتی منصوبوں اور لاہور شہر کے میگا پروجیکٹس کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب نے امریکی قونصل کو آگاہ کیا۔ تعلیم، صحت، انصاف کی فراہمی، معیشت اوردیگرشعبوں کی بہتری پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی قونصل نے یقین دہانی کروائی کہ امریکی حکومت ان تمام کاموں میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ امریکی جنرل قونصل نے نئی حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس ملاقات کے دوران پولیٹیکل اینڈا کنامک آفیسرتھیوڈورمین ہووربھی موجود تھے۔