فیکلٹی آف میڈیا یوسی پی میں 6روزہ فیکلٹی ڈیویلپمنٹ ورکشاپ کا آغاز
لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیراہتمام چھ روزہ فیکلٹی ڈیویلپمنٹ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ تربیتی ورکشاپ میں فیکلٹی آف میڈیاکے اساتذہ نے شرکت کی ۔یوسی پی کے پروریکٹر ڈاکٹرمحمد ظفراللہ نے کہا کہ یوسی پی کا مقصدبہترین معیار تعلیم کے ساتھ فیکلٹی ممبران کو تحقیق و تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے ۔فیکلٹی آف میڈیاکے ڈین ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے کہا کہ فیکلٹی ڈیویلپمنٹ ورکشاپ سے اساتذہ کی مہارت اور معیار تعلیم کو بڑھانے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے میڈیا سکول کے وژن کوآگے بڑھانے میں پروریکٹرڈاکٹرظفراللہ کی خدمات کو سراہا۔