پنجاب حکومت نے ذوالفقار گھمن کو سیکرٹری اوقافکا منصب سونپ دیا

پنجاب حکومت نے ذوالفقار گھمن کو سیکرٹری اوقافکا منصب سونپ دیا

لاہور(اپنے نمائندے سے) ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن، ڈی جی سپورٹس اور رجسٹرار کوآپرٹیو پنجاب سمیت دیگر صوبائی محکموں میں اہم منصب پر تعینات رہنے والے دبنگ افسر کے نام سے مشہور ذوالفقار احمد گھمن کو پنجاب حکومت نے سیکرٹری اوقاف پنجاب کا منصب سونپ دیا ہے اپنے جارحانہ انداز اور کرپٹ ملازمین کے محاسبہ کرنے میں متحرک نظر آنیوالے ذوالفقار احمد گھمن ضلع لاہور کے وہ واحد ڈسٹرکٹ کلیکٹر ہیں جنہوں نے اپنی چار سال بطور ڈسٹرکٹ کلکٹر تعیناتی کے دوران تمام بڑی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی کے با اثر ڈویلپرز مالکان پر ہاتھ ڈالا اور سرکاری زمین وا گزار کروائی

بطور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رنگ روڈ سکینڈل سمیت بڑے بڑے ہائی پروفائل کیسزز بھی ان کی معاونت کی وجہ سے نمٹائے گئے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا، صوبے بھر میں سب سے زیادہ فیسٹیول اور یوتھ سپورٹس فنکشن بھی منعقد کروائے ، سپورٹس بورڈ کی سینکڑوں کنال پر سرکاری اراضی کے قبضے بھی لیڈ مافیا سے واگزار کرواتے ہوئے وہاں اسٹیڈیم بنائے گئے جبکہ رجسٹرار کوآپرٹیو پنجاب ہاؤسنگ سکیموں میں شجر کاری مہم کا بھرپور آغاز کیا اور سوسائٹی کے متعلقہ تمام کیسز کو بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کروایا جبکہ بطور سیکرٹری اوقاف تعیناتی سے بھی محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قابض لینڈ مافیا کو پریشانی لاحق ہو چکی ہے ، ذوالفقار احمد گھمن نے گزشتہ روز سیکرٹری اوقاف پنجاب کے منصب کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1