خدمت خلق اور دعوت کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں گے ، ذکر اللہ مجاہد

خدمت خلق اور دعوت کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں گے ، ذکر اللہ مجاہد

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی دعوت اور خدمت خلق سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا چاہتی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے منصورہ ڈگری کالج میں جماعت اسلامی یونین کونسل 112 کے زیر اہتمام ناشتہ پروگرام میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر ترجمان جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، صدر عوامی رکشہ یونین مظہر جیلانی ، امیر جماعت اسلامی زون 173 چوہدری عبدالواحد ،سابق کونسلر امان اللہ خان ، جہانگیر ایثار،و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا ہر کارکن خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہے،امیر العظیم نے کہا کہ کارکن ابھی سے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دیں جو بہت ضروری ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام چل رہے ہیں ان پیسوں سے مزید آگے بڑھایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ چرم ہائے قربانی مہم میں حصہ لینے والے تمام کارکنان اور معاونین مبارکباد کے مستحق ہیں ہم ان کے جذبوں اور کاشوں کی قدر کرتے ہیں۔ترجمان جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا کہ ہمار ا اگلہ ہدف اب بلدیاتی الیکشن ہیں ہمیں اس کے لیے ابھی سے مثبت حکمت عملی اپنانا ہو گی اورکارکنان و ذمہ داران اس کی تیاری کیلئے اپنے اپنے محاذ پر ڈٹ جائیں اور بھرپور تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھری اور دیانتدار قیادت ہی لوگوں کے وسائل کی حفاظت کر سکتی ہے او ران کے مسائل کو حل کر سکتی ہے ۔ ملک کو لوٹنے والے اور بار بار پارٹیاں بدل کر اقتدار میں رہنے والے لوگوں کے مسائل کو کیسے حل کر سکتے ہیں ؟ انہوں نے اہل لاہور سے اپیل کی کہ وہ دیانت دار سیاسی قیادت کا ساتھ دیں ۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابدنے اپنے خطاب میں کہا کہ اس تقریب کا مقصد ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ہے جنہوں نے جماعت اسلامی کی چرم ہائے قربانی مہم میں حصہ لیا اور ساتھ ہی ہم ان لوگوں کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے اجتماعی قربانی میں حصہ لیا۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1