غلا م محی الدین دیوان کی این اے 124میں انتخابی مہم جاری
لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم ایل اے و متوقع امیدوار این اے 124غلام محی الدین دیوان کی پارٹی رہنما ملک زمان نصیب اور ملک وقا ر کے ہمراہ حلقے میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ، ڈورٹوڈور کمپین ،پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔اس موقع پرغلام محی الدین دیوان نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان بطور وزیراعظم قوم کی امنگو ں پر پور ا اتر رہے ہیں وزیراعظم عمران خان پا نچ سا لو ں میں ملک کی تقد یر بد ل دینگے ملک کو تاریکیوں میں دھکیلنے والے کرپٹ مافیا کو سزا دیں گے اور ظالمانہ نظام کو بدلیں گے۔
ملکی مسائل کے حل کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی اور عمران خان کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ قوم نے پی ٹی آئی کو صرف مینڈیٹ ہی ہیں بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہے جسے پورا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے قانون سازی پر بھرپو ر توجہ دی جائے گی، پاکستانی عوام کو ان کی منزلوں تک پہنچائیں گے