لاریکس کالونی داتا نگر میں غیر قانونی گودام سیل،2افراد گرفتار

لاریکس کالونی داتا نگر میں غیر قانونی گودام سیل،2افراد گرفتار

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے لاریکس کالونی داتا نگر میں کارروائی کی۔اے سی سٹی صفدر ورک نے کاروائی کی نگرانی کی۔ اے سی سٹی نے بتایا کہ پل کے نیچے غیر قانونی طور پر گودام بنایا گیا تھا۔گودام میں استعمال شدہ مو بلا ئل کو ڈرموں میں جمع کیا جاتا تھا۔

اوربغیر لائسنس کے کام کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ د و افراد محمد یوسف اور محمد ذیشان کو حراست میں لے لیا گیا اور 70ڈرموں کو ضبط کر لیا گیا جبکہ جگہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔کارروائی میں زون اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ڈی سی لاہور نے کاروائی کو سراہا ہے۔

گودام سیل

مزید : میٹروپولیٹن 1