ایک عالمی دماغ تھانہ رہا، آئی ایم ایل اور یو ایم ٹی کے بانی ڈاکٹر حسن صہیب مراد خنجراب کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

ایک عالمی دماغ تھانہ رہا، آئی ایم ایل اور یو ایم ٹی کے بانی ڈاکٹر حسن صہیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار)آئی ایم ایل اور یو ایم ٹی کے بانی ڈاکٹر حسن صہیب مراد خنجراب کے قریب گذشتہ روز ٹریفک حادثہ میں جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔حسن صہیب مراد جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر خرم مراد مرحوم کے بیٹے تھے۔دوسری جانب جماعت اسلامی کے ترجمان امیر العظیم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن صہیب مراد کے اہل خانہ اس وقت امریکہ میں ہیں ان کی پاکستان واپسی پر نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سابق امیر سید منورحسن ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب امراء پروفیسر خورشید احمد، حافظ محمد ادریس ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، میاں محمد اسلم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، سابق نائب امراء چوہدری رحمت الٰہی ، چوہدری محمد اسلم سلیمی، معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، حافظ ساجد انور ، اظہر اقبال ، سید وقاص جعفری ، ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیز ، ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف سمیت جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ڈاکٹر حسین صہیب مراد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور ان کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹریفک حادثہ میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین پروفیسر حسن صہیب مراد کے جاں بحق ہونے کے وا قعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے مرحوم کی شعبہ تعلیم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا حسن صہیب مراد نے تعلیم کے میدان میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور مرحوم کی تعلیم کے فروغ کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ افسوس

مزید :

صفحہ اول -