5ہزار روپے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی یا منسوخی کی افواہ گمراہ کن ہے،سٹیٹ بینک

5ہزار روپے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی یا منسوخی کی افواہ گمراہ کن ہے،سٹیٹ بینک

کراچی (سٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی یا منسوخی کی افواہ کو گمراہ کن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے تمام اعلانات اسٹیٹ بینک اپنی ویب سائٹ پر جاری کرتا ہے۔ پیر کو ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 5ہزار کے نوٹ بند کرنے یا منسوخی کی سفارش نہیں کی ، کسی بھی نوٹ کی منسوخی کیلئے اسٹیٹ بینک پیشگی اعلان کرتا ہے اور اس معاملے پر ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتا ہے۔ اس کے علاوہ سرکلر بھی جاری کیا جاتا ہے۔ عوام 5ہزار روپے والے نوٹ کی تبدیلی یا منسوخی کی افواہوں پر توجہ نہ دیں ایسی خبریں گمراہ کن ہیں

مزید : صفحہ اول