نواز شریف کو پارٹی رہنما کی جانب سے کتب کا تحفہ

نواز شریف کو پارٹی رہنما کی جانب سے کتب کا تحفہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پارٹی رہنما نے کتب کا تحفہ پیش کیا،نوازشریف کو رابرٹ گرین اور جوزف ایلفر کی کتاب 'دی 48 لاز آف پاور' تحفے میں دی گئیں۔ پیر کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے ایک پارٹی رہنما کی طرف سے کتب کا تحفہ پیش کیا گیا۔نوازشریف کو رابرٹ گرین اور جوزف ایلفر کی کتاب 'دی 48 لاز آف پاور' تحفے میں دی گئیں۔اس کے علاوی میاں نواز شریف کو اسلامی وظائف کی کتاب بھی تحفے میں دی گئی۔نوازشریف نے یہ کتابیں اپنے پرسنل اسٹاف کے رکن شکیل احمد کے حوالے کردیں۔

مزید : صفحہ اول