سو روزہ پلان پر مکمل عملدرآمد ، دھاندلی الزامات پر وزیراعظم خود پارلیمانی کمیشن کا اعلان کرینگے ، اسد قیصر
صوابی (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح کر دیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنی تقریر میں قوم سے سو روزہ پلان کا جو وعدہ کیا تھا اس پر مکمل عملدر آمد کیا جائیگا مرکز اور چاروں صوبوں میں عوام جلد تبدیلی محسوس کرینگے ا۔ن خیالات کااظہار انہوں نے اپنے گاؤں موضع مرغز میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک بڑے ورکرز کنونشن اور بعد ازاں صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے ساتھ خصوصی گفتگوکر تے ہوئے کیا ۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن کا احترام کر تی ہے اس لئے ہم پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں اپوزیشن کی ہر بات سن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے دھاندلی کا جو الزام لگایا ہے ان کے اس مطالبے پر وزیر اعظم عمران خان خود پارلیمانی کمیشن کا اعلان کرینگے جو دھاندلی کے حوالے سے اپوزیشن کے تحفظات دور کر کے تحقیقات کرے گی۔