پی کے 23شانگلہ ،ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے شوکت یوسفزئی کامیاب
شانگلہ (آئی این پی) خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 23 شانگلہ کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے شوکت یوسفزئی41 ہزار817 ووٹ لے کر دوبارہ کامیاب ہو گئے اور مسلم لیگ (ن) کے محمد ارشاد 21 ہزار 925 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پیر کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 23 میں ضمنی انتخاب ہوا جس کے غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی 41 ہزار817 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ۔ مسلم لیگ (ن) کے محمد ارشاد 21 ہزار 925 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہے۔ کامیابی پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خدا کا شکر ادا کرتا ہوں ۔ خدا کے فضل سے میں فتح یاب ہوا ہوں ۔ اعتماد کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ عوام تبدیلی لے کر آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ اب ترقیاتی کام ہوں ۔ عوام نے ثابت کیا کہ ان کو کوئی خرید نہیں سکتا ۔ عوام کی امیدوں پر پورا اتروں گا ۔
شوکت یوسفزئی کامیاب