امریکہ نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ پرپابندی کی دھمکی دے دی

امریکہ نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ پرپابندی کی دھمکی دے دی

واشنگٹن( مانیٹر نگ ڈیسک)امریکانے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ پرپابندی کی دھمکی دے دی، امریکاکیخلاف عالمی کریمنل کورٹ میں جانیو ا لے کیخلاف امریکی عدالتوں میں مقدمہ دائرہوگا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں فلسطینی تنظیم پی ایل اوکے دفاتربھی بندکرنیکااعلان کر دیا،جان بولٹن نے کہا کہ امریکاآئی سی سی یاکسی اور ادارے کواسرائیل کے دفاع کاحق چھیننے نہیں دیگا، امریکا چاہتا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوں، ‘ہم نے پی ایل او کو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کے حصول کے لیے اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت دی تھی،امریکا کو یقین ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے’۔

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ

مزید : صفحہ اول