چینی وزیر خارجہ کا دورہ انہونی بات نہیں پہلے سے طے شدہ تھا

چینی وزیر خارجہ کا دورہ انہونی بات نہیں پہلے سے طے شدہ تھا

 سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد چین کے وزیر خارجہ کا دورہ کرنا کوئی انہونی بات نہیں یہ پہلے سے دونوں ممالک کے وزارت خارجہ کی جانب سے طے شدہ ٹائم شیڈول کے مطابق ہوا ہے ۔چونکہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے اور یہاں ایک نئی منتخب حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے اس لئے ان سے ملنے کے لئے عالمی طاقتوں اور دوسرے ممالک کے وزراء خارجہ اور سفراء پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ سے ملنے کے لئے آ رہے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ یہ بڑی بد قسمتی کی بات ہے کہ پاکستان کے سابقہ حکمرانوں نے خارجہ محاذ پر کوئی خاطر خواہ زور نہیں دیا تھا جس کی وجہ سے ہمیں گزشتہ ادوار میں خارجہ محاذ پر ہمیشہ رسوائی کا سامنا رہا جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کا موسم اپنے عروج پر ہے یہی وجہ ہے کہ ماضی کی نسبت پاکستانی وزیر اعظم نے کسی دوسرے ملک کا دورہ کرنے کیلئے کسی ملک سے ٹائم نہیں مانگا۔

شمشاد احمد

مزید : صفحہ اول