چین کیساتھ تعلقات اہم مشترکہ اعلامیہ بھی سامنے لایا جائے

چین کیساتھ تعلقات اہم مشترکہ اعلامیہ بھی سامنے لایا جائے

 پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تو ہمارے بڑے اچھے تعلقات ہیں اور ہمیں اس تعلقات پر فخر بھی ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ہمارے پاکستانی وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی تھی تواس کا کوئی مشترکہ اعلان سامنے نہیں آیا تھا چین کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ بیان سامنے آیا ہے جو کہ اچھی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہمارے جو پیسے روکے ہوئے ہیں اس کو وہ فوری جاری کرے جبکہ پاکستانی حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ خارجہ پالیسی کے بارے میں

سب کو اعتماد میں لے ۔

مزید : صفحہ اول