ملاقاتوں سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئیگی

ملاقاتوں سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ یہ بڑی اچھی بات ہے کہ دنیا بھر کے ممالک پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ اچھے مراسم رکھنا چاہتی ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے اچھے اور دیرینہ تعلقات ہیں وہ ہمارے ساتھ سی پیک میں بھی چل رہا ہے ان کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے جو نہائت اچھی بات ہے بات چیت کا یہ سلسلہ آگے بھی بڑھے گا اور اس کے مستقبل میں پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور پاکستانی حکومت سب ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو آگے بڑھائے گی ۔ ٓٓ

مزید :

صفحہ اول -