کرتارپور بارڈرکھولنے کی پاکستانی پیشکش کامثبت جواب دیا جائے ، سدھو

کرتارپور بارڈرکھولنے کی پاکستانی پیشکش کامثبت جواب دیا جائے ، سدھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کے کانگریسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج کو خط میں لکھا ہے کہ کرتارپورصاحب راستہ کھولنے کی پاکستانی پیشکش کے مثبت جواب دیا جائے، اچھے مواقع دستیاب ہونے پر دل کو بڑا کیا جائے،کرتار پور صاحب کا راستہ کھلنے سے سکھ زائرین کی دیرینہ خواہش پوری ہوگی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کرتارپورصاحب راستہ کھولنے کی پاکستانی پیشکش کے مثبت جواب کے لیے کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو خط لکھ دیاہے ۔نوجوت سنگھ سدھو کے خط میں اس معاملے پر سشما سوراج سے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔سدھو نے کہا کہ جب اچھے مواقع دستک دے رہے ہوں تو آگے بڑھ کر دروازہ کھول دینا چاہیے۔انہوں نے خط میں یہ بھی لکھا کہ پاکستان نے کرتار پور صاحب راستہ کھولنے کا کہہ کر مثبت ارادہ ظاہر کیا ہے ، اب بھارت کی باری ہے کہ وہ اس کا مثبت جواب دے ۔سدھو نے یہ بھی لکھاہے کہ سکھ زائرین سالوں سے چاہتے تھے کہ کرتاپور صاحب کا راستہ کھلے،تاہم اس پر ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پیش رفت ہوئی ہے۔سابق کرکٹر اور پنجاب کے لوکل باڈیز کے وزیر نے خط میں لکھاہے کہ پاکستانی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سکھ زائرین کو بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر اس راستے سے پاکستان آنے پر کسی ویزے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ لہذا بھارتی حکومت کو اس جذباتی مسئلے پر مثبت اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

صفحہ اول -