وفاقی حکومت کا ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے پیکیج جاری کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے پیکیج جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے پیکیج جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ نے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے پیکیج میں بجلی اور گیس کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت 11.50 سینٹ سے کم کرکے 7.5 سینٹ فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز کی گئی ہے جبکہ گیس کی قیمت 1600 روپے سے 800 روپے ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق گیس اور بجلی کی قیمت 5سال کیلئے مقرر کی جائیگی، قیمتوں میں کمی صرف ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے ہوگی، ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے ملک میں گیس اور بجلی کی یکساں قیمتیں ہوں گی۔ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کی منظوری اگلے دو ہفتے تک دیئے جانے کا امکان ہے۔

ٹیکسٹائل سیکٹر

مزید : صفحہ اول