احتساب وزیراعظم سے لے کر ہر شخص کا ہو گا، گورنر پنجاب

احتساب وزیراعظم سے لے کر ہر شخص کا ہو گا، گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مری کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ پر واقع گورنر ہاؤس کو بھی فیملیز کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشتہ روز ایک تقریب میں اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس لاہور ہر اتوار صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک عام لوگوں کیلئے کھلا رہے گا تاہم یہ فیملیز کیلئے ہوگا جو اپنے بچوں کے ساتھ یہاں آکر انجوائے کر سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سکولوں کے طلبہ کو سکیورٹی کی وجہ سے گورنر ہاؤس میں آنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی ،کیا ملک کا مستقبل سکیورٹی رسک ہے ۔اب پنجاب سمیت ملک بھر سے جو بھی سکول انتظامیہ درخواست دے گی ان کے طلبہ کو گورنر ہاؤس لاہور میں آنے کی اجازت ہو گی ۔
گورنر ہاؤس لاہور


لاہور (آئی این پی) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ احتساب وزیراعظم سے لے کر ہر شخص کا ہو گا، احتساب سب کیلئے ہے کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں ہو گا، کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا، ہمیں بارش کا ایک ایک قطرہ پانی کے بحران سے بچنے کیلئے جمع کرنا ہو گا، ہماری کارکردگی پر کسی کو شک ہوا پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہا کہ ہم ہر اتوار کو گورنر ہاؤس عوا کیلئے اوپن رکھیں گے، تمام پاکستان کے سوولوں نے اگر درخواست کی تو انہیں گورنر ہاؤس کیلئے دعوت دیں گے،تمام پبلک پلیسز کو عوام کیلئے کھول رہے ہیں، یہ ملک اشرافیہ کیلئے نہیں، پاکستان کے 20کروڑ عوام کیلئے بنایا گیا ہے، ہم غریب امیر طاقتور اور کمزور سب کو ایک جگہ اکٹھے کریں گے، ہم ہر ناانصافی کے خلاف جہاد کریں گے، ہم علاقے کیلئے ڈسپنسری بنائیں گے، میرا عوا کے ساتھ رابطہ بھی رہے گا، احتساب کیلئے عمران خان نے اپنے آپ کو پیش کیا ہے، احتسا سے کوئی نہیں بچے گا، اگر آپ کو ہماری کارکردگی پر شک ہوا تو آپ پوچھ گچھ کر سکتے ہیں۔
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ اول -