الیکشن کمیشن کی سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی رجسٹریشن جلد از جلد کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی رجسٹریشن جلد از جلد کرانے کی ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کاسمندر پار پاکستانیوں کی ضمنی انتخابات 2018ء میں شرکت کویقینی بنانے کے سلسلے میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جو 15ستمبر 2018ء تک رہے گاجس میں اب صرف 5 دن باقی ہیں سمندر پار پاکستانیوں کو آگاہ کیا جا تا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی رجسٹریشن جلد از جلد کرالیں تاکہ وہ اپنے حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی I۔Voting Systemکے ذریعے استعمال کر سکیں ۔ رجسٹریشن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹwww.ecp.gov.pk یا www.overseasvoting.gov.pk پر 15ستمبر 2018ء تک ہوگی۔الیکشن کمیشن اس عمل کی تشہر کیلئے تمام ذرائع استعمال کر رہا ہے اور اس حوالے سے سیکرٹری خارجہ کو پہلے ہی خط لکھا جا چکا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں کو ہدایت کی جائے کہ تمام ذرائع کو بروائے کار لاتے ہوئے سمندر پاکستانیوں کو مطلع کیا جائے تاکہ وہ اپنے اپنے حلقوں جن میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ اول