کرپشن کیخلاف اقدامات پر عمران خان کیساتھ ہیں ،ڈاکٹر عاصم

کرپشن کیخلاف اقدامات پر عمران خان کیساتھ ہیں ،ڈاکٹر عاصم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے ہم عمران خان کیساتھ ہیں،وہ منتخب وزیر اعظم ہیں، ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے وہ وزیراعظم نہیں۔کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا عمران خا ن کرپشن کیخلاف جو کررہے ہیں اس کیساتھ ہیں،کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، مجھ پرجعلی مقدمات بنائے گئے،ان پر نظر ثا نی کرنی چاہیے،اس موقع پر کرپشن کے الزام سے متعلق سوال پرڈاکٹرعاصم صحافی سے الجھ گئے اورکہا کیاآپ کاضمیرمانتاہے میں نے کرپشن کی ہوگی۔

مزید :

صفحہ اول -